30 اکتوبر 2021 - 13:23
سعودی عرب نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا

سعودی عرب نے لبنان سے اپنے سفیر کو واپس بلا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ لبنان کے وزیر اطلاعات کی جانب سے سعودی عرب کیخلاف بیان دینے پر سعودی عرب نے ریاض میں تعینات لبنانی سفیر کو 48 گھنٹے کے اندر سعودی عرب چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے اپنے سفیر کو لبنان سے واپس بلا لیا۔

سعودی عرب نے اسی طرح لبنان کی مصنوعات کی درآمدات بھی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سعودی عرب اور لبنان میں سیاسی کشیدگی ایسے میں شروع ہوئی جب لبنان کے وزیر اطلاعات جارج قرداحی نے چند روز قبل ٹیلی ویژن چینل کے کے ایک پروگرام میں یمن پر سعودی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے فوری طور پر یمن پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔

لبنان کے وزیر اطلاعات کے اس بیان پر سعودی عرب اور اس کے اتحادی خلیج فارس تعاون کونسل کے رکن ممالک نے اس پر سخت رد عمل کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے 6 سے زائد عرصے سے اپنے پٹھو عرب ملکوں اور امریکہ کے ساتھ ملک کر مغربی ایشیا کے غریب عرب اور اسلامی ملک یمن کو جارحیت کا نشانہ بنا رکھا ہے۔ سعودی جارحیت اور محاصرے کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہری شہید اور زخمی ہوچکے ہیں جبکہ کئی لاکھ لوگوں کو اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑاہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242